حب ، گاڑی میں دھماکہ قلات کے قبائلی رہنماءآغا حبیب شاہ جاں بحق چار افراد زخمی

لسبیلہ(این این آئی) حب میں گاڑی میں دھماکہ قلات کے قبائلی رہنماءآغا حبیب شاہ جاںبحق چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق اتوار کی شام کو صنعتی شہر حب میں قومی شاہراہ پر مقامی ہوٹل کے قریب گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میں قلات کے قبائلی رہنماءآغا حبیب شاہ ولد رحیم اپنے دو محافظوں سمیت زخمی ہوگئے ،جن کو فورا حب سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آغا حبیب شاہ دم توڑ گئے جبکہ واقعہ میں دو راہ گیروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھتے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی مزید کارروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں