امریکی خاتون والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے راتوں رات لکھ پتی بن گئی

میری لینڈ :امریکی خاتون نے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے50 ہزار ڈالرز مالیت کی لاٹری جیت لی۔ امریکی ریاست میری لینڈ کی 33 سالہ رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر لاٹری ٹکٹ نہیں لیتیں لیکن وہ کچھ نیا کرنا چاہتے تھیں، اس کے لئے اس نے اپنی والدہ کو کپڑے دھونے کے دوران آگاہ کیا۔ خاتون نے کہا کہ کپڑے دھونے کے بعد وہ ان کے خشک ہونے تک اپنی والدہ کے ساتھ ایک قریبی گروسری اسٹور چلی گئی جہاں اس کی والدہ نے لاٹری ٹکٹس خریدے۔ 33 سالہ خاتون نے بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 5 ڈالرز کے 3 جیک پاٹ لاٹری ٹکٹ خریدے۔ تیسرے ٹکٹ سے وہ 50 ہزار ڈالر (88 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد )کی انعامی رقم جیت گئی۔ امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ پہلے پہل اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ 50 ہزار ڈالرز جیت گئی ہے، اس لئے اس نے دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے لاٹری کی اسمارٹ فون ایپ کا استعمال کیا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ ایپ کا تصدیقی میسیج جب والدہ کو دکھایا تو وہ حیران رہ گئی، ان کا کہنا تھا کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کبھی اس طرح انعامی رقم جیت پاوں گی۔طخاتون نے کہا کہ اس نے لاٹری ٹکٹ کی انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے جنم دن کا انتخاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں