یوکرین میں پاکستانی بے آسرا ہیں، وزیر خارجہ سندھ میں مفرور ہیں ،قادر پٹیل
کراچی:پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں وزیراعظم سفید چادر اوڑھ کر سو رہے ہیں، یوکرین میں پاکستانی بے آسرا ہیں، وزیر خارجہ سندھ میں مفرور ہیں۔اتوار کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ یوکرین میں پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں وزیراعظم سفید چادر اوڑھ کر سو رہے ہیں، یوکرین میں پاکستانی بے آسرا ہیں، وزیر خارجہ سندھ میں مفرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نیازی کی چاپلوسی ضرور کریں مگر اپنی منصبی ذمہ داری کی لاج رکھیں، اگر کسی پاکستانی کی جان کو نقصان پہنچا تو قوم کے ہاتھ نیازی اور قریشی کے گریبان میں ہوگا ۔
Load/Hide Comments


