فرانس اور اسپین کا لاک ڈاؤن بتدریج ختم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے بدترین شکار ہونے والے یورپی ملکوں نے لاک ڈاؤن بتدریج ختم کرنے کے اعلانات کیے ہیں۔فرانس اور اسپین میں 11 مئی سے معمولاتِ زندگی مرحلہ وار بحال کیے جائیں گے۔دنیا میں کورونا مریض 3138919، ہلاکتیں 218010اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 128 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 660 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 911 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 359 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 1 ہزار 505 رپورٹ ہوئے ہیں۔ادھر لاطینی امریکا کا ملک برازیل کورونا وائرس کا گڑھ بننے لگا، جہاں 24 گھنٹوں میں اس وائرس سے تقریباً500 اموات ہوئی ہیں جبکہ مجموعی ہلاکتیں 5ہزار سے اوپر چلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں