عالمی وبائی مرض کے خلاف جنگ میں الزام تراشی اور سیاسی رنگ دینے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، چین


بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے منگل کے روز کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اجتماعی طور پر نوول کرونا وائرس کے خلاف کوششوں سے الزام تراشی یا ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے ذریعے گمراہ نہیں کیا جانا چاہئے۔وزیر خارجہ وانگ جو کہ سٹیٹ کونسلر بھی ہیں نے یہ بیان بریکس(بی آر آئی سی ایس) کے وزرائے خارجہ کے نوول کرونا وائرس بارے ایک غیر معمولی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی رنگ دینے اور الزام تراشی کے نتیجے میں نئی کشیدگی اور تفریق کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔بریکس ایک ابھر تا ہوا مارکیٹ بلاک ہے جس میں برازیل،روس،بھارت،چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ نوول کرونا وائرس سے لڑنا آگ پر قابو پانے جیسا عمل ہے،وانگ کا کہنا تھا کہ جب زندگی دا پر لگی ہو تو ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب تمام ممالک اپنی صورتحال کی روشنی میں اس مرض کے خلا ف لڑائی میں مصروف ہیں،چین باہمی ہم آہنگی اور ان کوششوں کے احترام پر زور دیتا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرکے آپس کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔