ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بلوچستان جنوبی پنجاب سمیت متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بلوچستان جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے،گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈکیا گیا بعض شہروں کادرجہ حرارت کچھ یوں ہے : اسلام آباد 8 ڈگری سینٹی گریڈلاہوراورپشاور 13، کراچی 21، کوئٹہ 10 ، مظفرآباد اورمری 4ڈگری سینٹی گریڈ ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر ، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور برفباری کاامکا ن ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں