نائیجیریا،سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں،تین دن میں 200سے زائد مسلح افراد ہلاک

ابوجا:نائیجیریا کی شمالی وسطی ریاست نائیجر میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 200سے زائد مسلح افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے نائیجیریا کے ریاستی کمشنرایمانوئل عمر کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 3دن کے دوران ریاست کے ماریگا، ووشیشی، موکوا کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے د وران 200سے زائد مسلح افرادمارئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو ئے ہیں جبکہ متعدد مسلح افراد زخمی ہو کر فرار ہوگئے ہیں۔مسلح افراد کے قبضے سے 100سے زیادہ موٹرسائیکلیں،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں