عورت کو انسانیت کا درجہ نہ دینے تک سماج پسماندہ اور جاہل رہے گا،نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی کے زیر صدارت میں 8 مارچ عالمی خواتین ڈے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی عبدالخالق بلوچ نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ قیوم سجن سلمہ قریشی حمیدا فدا،کامریڈ رشید بلوچ باقی بلوچ شاہستہ نواب بی ایس او پجار کے رہنما شفقت ناز سمیت دیگر موجود تھے۔اجلاس سے نیشنل پارٹی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ و دیگر قاہدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنف نازک اکیسویں صدی میں بھی مسائل مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں۔ گھریلو تشدد،کم عمری کی شادی، ائنر کلنگ ہراسمنٹ جیسے منفی اثرات ہمارے پسماندہ سماج کیوجہ سے ہے۔پسماندہ سماج خواتین کو صرف کمزور دیکھتی ہے۔جب تک سماج عورت کوانسانیت کا درجہ نہیں دے گی۔تب سماج پسماندہ اور جاہل ہی رہے گی۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ سماج کی تعمیر وترقی کیلئے خواتین کو شعوری سیاسی عمل کا حصہ بنے۔سیاسی عمل خواتین کی اعتماد کے ساتھ فیصلہ سازی کی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور فیصلہ ساز اداروں تک پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرع نیشنل پارٹی 8 مارچ عالمی خواتین ڈے کی مناسبت سے تقریب منعقد کریگی۔اور اکیسویں صدی میں خواتین کی مسائل و مشکلات اور چیلنجز کو اجاگر کرے گی۔اور خواتین کی سیاسی سماجی معاشی ترقی کو ممکن بنانے کیلئے شعوری کرادر ادا کرتی رہے گی۔


