لونی، پورے خاندان کو اغواء کرنے والے گروہ کا ایک ملزم ہلاک،دو گرفتار

دکی:لونی کے علاقے کلی برگڑھ میں مسلح افراد نے سردارخان نامی شخص کے گھر میں گھس کرگن پوائنٹ پران کے خاندان والوں کو اغوا کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر دکی سید اسد شاہ کے مطابق اغوا ہونے والی فیمیلی میں خواتین اور بچے شامل تھے۔اہل علاقہ نے اغوا کاروں کا پیچھا کرکے انکے دوگاڑیاں قبضے میں لیکر نزراتش کردی۔جبکہ اغوا کار فیملی کو چھوڑ کر جنگلوں کی طرف فرار ہوگئے اہل علاقہ نے تعاقب کرتے ہوئے دیوانہ شہر کے علاقے میں دو مبینہ اغوا کار رضا محمد توخئی اور اس کے ساتھی لونی ولد حاجی وزیر محمد توخی کو گرفتار کرکے لیویز کے حوالے کردئیے جبکہ تیسرے مبینہ اغوا کار محبت اللہ ولد رحمان عرف اسداللہ کو کلی گڈی بر کے مقام پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔مبینہ اغوا کاروں کے دیگر آٹھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔لیویز نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔لیویز ذرائع کے مطابق مغویوں کے رشتہ داروں نے چند دن قبل مسلم باغ کے علاقے میں توخی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مبینہ اغوا کاروں کے رشتہ دار لڑکی اغوا کرکے لے گئے تھے مبینہ اغوا کار اپنی لڑکی کو بازیاب کرنے کے لئے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں