اسپیس ایکس نے مزید اسٹار لنک انٹر نیٹ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیئے

واشنگٹن:امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے جمعرات کو مزید 47 اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی سے مدارمیں بھیج دیا۔ فالکن 9 راکٹ نے کیپ کینا ورل اسپس فورس اسٹیشن فلوریڈا کے اسپیس لانچ کمپلیکس 39 اے سے ایسٹرن وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 25 منٹ پر اڑان بھری۔ لانچ کے بعد اسپیس ایکس نے اسٹارلنک سیٹلائٹس کے مدار میں پہنچ جانے کی تصدیق بھی کی۔ "فالکن 9 فرسٹ اسٹیج” بحر اوقیانوس میں موجود ” جسٹ ریڈ دی انسٹریکشن” ڈرون شپ پر اترا۔ اسپیس ایکس نے بتایا کہ اس مشن کی معاونت کرنے والے فالکن 9 فرسٹ اسٹیج بوسٹر کی یہ 11 ویں پرواز تھی۔ کمپنی کے مطابق 2022 کے پہلے 9 ہفتے میں یہ اسپیس ایکس کے فالکن 9 کا نواں لانچ تھا۔ اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گا جہاں رسائی ناقابل بھروسہ، مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں