جاپان کا یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر سامان فراہم کرنے کا فیصلہ

جاپان نے یوکرین کوبُلٹ پروف جیکٹس اوردیگر ضرورت کا سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یوکرین کی مدد کا فیصلہ جاپان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کو فراہم کی جانے والی اشیامیں ہیلمٹ، سخت سرد موسم کا لباس، خیمے، کیمرے، حفظان صحت کی مصنوعات، ہنگامی غذائی اشیا اورجنریٹر شامل ہیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق جاپان یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں