اتحادی جماعتوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات ہونے چاہئے،شیخ رشید

اسلام آباد: برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں وقت سے پہلے انتخابات کے معاملے پر حزب اختلاف کو حکومت کے ساتھ بات چیت کی دعوت دی ہے، اور کہا ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں۔

شیخ رشید کا تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہونے چاہئے، یہ وقت مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک نجی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جو انتخابات 5 سال بعد ہونے ہیں وہ ایک سال یا 6 مہینے پہلے بھی ہو سکتے ہیں، اور اگر ایسا ہوبھی جاتا ہے تو کون سی قیامت آ جائے گی، آئیں ہم سے مل کر بات چیت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں