شہبازشریف اور بلاول نے اپنے ارکان اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان کو بیرون ملک دوروں پر بھیجنے اور عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی اطلاعات پر اپوزیشن رہنماؤں نے اہم اقدامات کرلیے۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا اور ارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی بیرون ملک دوروں میں ارکان کے نام ڈال کرانھیں باہربھجوانے کی سازش کررہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی بیرون ملک دورے منسوخ کریں اور سرکاری وفد کے ساتھ دورے پرنہ جائیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیااور تمام لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں