مولانا ہدایت الرحمن کی پیدل مارچ کرنیوالے گلزار دوست سے اظہار یکجہتی

تربت (انتخاب نیوز) مولاناہدایت الرحمن بلوچ کا کوئٹہ لانگ مارچ کرنے والے گلزاردوست سے اظہار یکجہتی، حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ سے تربت آرہے تھے کہ راستے میں پنجگور کے قریب تربت کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کرنے والے تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست سے ملے، انہوں نے گلزاردوست کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا اور ان کی بھرپور تائید کی،یادرہے کہ گلزار دوست 27فروری سے تربت سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ شروع کیاہے، ان کے اس لانگ مارچ کا مقصد بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور گمشدگیوں کو روکناہے جبکہ منشیات کی تدارک کرنا اور بلوچستان میں عوام کی زمینوں پر سرکارکی جانب قبضہ اور گھروں سے بے دخلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اس موقع پر انہیں خراج تحسین کے طورپر ہار بھی پہنایاجبکہ دونوں جہدکاروں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کرکے وکٹری کانشان بنایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان کے قومی مسائل کی حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، گزشتہ شب وہ پنجگورکے علاقہ کاٹاگری پہنچ چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں