اسلام کے نام پر ووٹ لینا ،جنت میں داخلے کی ٹکٹ نہیں ہے، پرویز خٹک
نوشہرہ:وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس منہ سے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں ،ان کو تو 2018کے عام انتخابات سے لیکر 2021کے بلدیاتی انتخابات تک اپنے ہی علاقے کے عوام نے مسترد کر دیا ،مولانا فضل الرحمن نے علاقے کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کی بجائے علاقے کو پسماندہ رکھ کر صرف اپنی تجوری بھری ہے ،سیاسی مولویوں کے خلاف ہوں اسلام کے نہیں ، اسلام آباد کے چکر میں ہوتے ہیں ،مساجد کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کیا جارہا ہے جو اسلام میں ممنوع اور مسجد کی تقدس کی توہین ہے ،اسلام کے نام پر ووٹ لینا جنت میں داخلے کی ٹکٹ نہیں ، 2023تک نوشہرہ کا کوئی علاقہ سوئی گےس کی سہولت سے محروم نہیں ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں گل کلے میں ایک بہت بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر ایم پی اے حلقہ پی کے 61ابراہیم خان خٹک بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ گذشتہ 30سالوں سے نواز شریف اور آصف زرداری نے اس ملک کے ساتھ جو کھیلواڑا کھلا وہ پوری قوم کے سامنے ہے دونوں نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے نام پر قومی خزانے کو لوٹا یہاں تک کہ نواز ، زرداری جو کبھی ایک دوسرے کو کاٹتے تھے آج اتنے شیر و شکر ہو گئے ہیں کہ ایک دوسرے کو چوم رہے ہیں ، ان کا اتحاد اور انس ومحبت ملک و قوم کےلئے نہیں ہے بلکہ اپنی اپنی چوریاں چھپانے کےلئے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سیاست خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کرتے ہیں جبکہ یہاں ایسے ایسے بھی تھے جو کبھی قران کے نام پر تو کبھی روٹی کپڑا و مکان کے نام پر اور کبھی قوم پرستی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ لےتے ہیں جبکہ علاقے کی ترقی سے کوئی سر و کار نہیں ہوتا وہ اپنے لئے پیدا گےری کے چکر میں ہوتے ہیں جس کا واضح مثال یہ ہے حلقہ پی کے 61کے ایک ایم پی اے نے اپنے ہی حلقے میں ترقےاتی منصو بوں پر عدالت سے حکم امتناعی لیکر حلقے کی ترقی روکا دی تھی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ان کے حقوق ان کے دہلیز پر دےنے کی خواہاں ہے اس لئے ہر ماہ ارب روپے کی سبسٹڈی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ عوام ہوش کے ناخن لیں اور چور ، لٹےروں سے کنارہ کش ہو جائیں کیوں کہ سابقہ حکمرانوں کی عیاشوں کےلئے لیے گئے بیرونی قرضوں پر موجودہ حکومت 1500 روپے سود ادا کر رہی ہے ۔


