شام ، دمشق پر اسرائیلی میزائل حملے میں 2عام شہری ہلاک
دمشق:شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں 2عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے پیر کے روز ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملہ لبنانی دارالحکومت بیروت کے اوپر سے کیا گیا ، حملے سے شام کا فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا جس نے بیشتر اسرائیلی میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید تفصیلات فراہم نہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2 شہریوں کی ہلاکت کے علاوہ کچھ نقصان بھی ہوا ہے۔یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے شام کی فوجی تنصیبات پر حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین حملہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ابھی تک اس حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔23 فروری کو دمشق میں اسی طرح کے ایک حملے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments


