چند مٹھی بھر دہشت گرد ا یسے واقعات سے ہمیں کمزور نہیں کرسکتے ہیں، درچین مری
اوتھل:بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما درچین مری نے سبی میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند مٹھی بھر دہشت گرد ایسے واقعات سے ہمیں کمزور نہیں کرسکتے ہیں، سبی سمیت بلوچستان کے حالات کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دینگے، دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں ان کے سروں کو ایک بار پھر کچل کر دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت آفسوس ہے، شہدا کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی شہداوں کے درجات کو بلند اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے، اللہ پاک زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments


