وفاقی پولیس کا پارلیمنٹ لاجز کے اندر آپریشن ،گرفتاریاں شروع، ہاتھا پائی، سعد رفیق زخمی

اسلام آباد: (انتخاب نیوز) پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کی تنظیم انصار الاسلام کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ اس دوران پولیس اور ارکان اسمبلی آمنے سامنے ہوئے اس دوران ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث خواجہ سعد رفیق زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر پیش رفت جاری ہے اور اسی سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچی جہاں پر اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انصار الاسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مختصر ریہرسل بھی کی۔ بعدازاں انصار الاسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کردیا ہے جو کہ عدم اعتماد کی کامیابی تک لاجز میں رہیں گے۔

انصار الاسلام کے سربراہ انجنئیر عبدالزاق عابد لاکھو نے کہا کہ ہم پوری اپوزیشن کے ممبران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ایسے موقع پر ممبران کو اغوا کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں