کوئٹہ،کل صوبے میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ : جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ آج صوبے میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، جمعیت علما اسلام کے کارکن صوبے بھر میں شاہراہیں بند کررہے ہیں ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ مستونگ ،قلات ،سوراب خضدار ،لسبیلہ ، چمن ،قلعہ سیف اللہ ،جعفر آباد ، سمیت صوبے بھر میں اہم شاہراہ بند کردی ہیں ،آج صوبے میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں جے یو آئی کے کارکن احتجاجی مظاہرے بھی کریں گے جمعیت علماءاسلام دالبندین نے پی ڈی ایم کے مولانا فضل الرحمان کی کال پر دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کر دیا چاغی: جمعیت علماءاسلام دالبندین نے پی ڈی ایم کے مولانا فضل الرحمان کی کال پر دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کر دیا جے یو آئی کے ترجمان حافظ علی محمد بڑیچ کی سربرائی میں دالبندین کے قریب مشرقی بائی پاس پر تفتان سے کوئٹہ جانے والی سڑک پر رکاوٹیں ڈال کر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں