کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوز کرگیا

کوئٹہ: بلوچستان میں موسم گرما ہوتے ہی کیسکو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ،کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوز کرگیا ،اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ فنی خرابی اور مرمتی کاموں کے نام پر غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کردیا ۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت کم اور موسم گرم ہونے کے ساتھ کیسکو نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھ سے بارہ گھنٹے کردیا ہے جبکہ ہر شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ فنی خرابی اور مرمتی کاموں کے نام پر کئی کئی گھنٹے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں وہاں پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بارہ گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے صوبے میں جاری لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ جہاں سے کیسکو کی ریکوری کم ہے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں