چاغی، ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق،خواتین و بچوں سمیت 11افراد زخمی

چاغی:بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے برابچہ سے پوستی جانے والی مسافر گاڑی الٹنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ سے پوستی جانے والی ڈبل کیبن مسافر گاڑی الٹ گئی گاڑی حسب معمول سواریوں کو اٹھا کر برابچہ سے پوستی جارہی تھی کہ راستے میں الٹ گئی گاڑی میں سوار ایک بچی سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر 11 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں جمیلہ، طاہرہ،محمد رمضان، سید گل،بصرہ، طیبہ ودیگر شامل ہے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرکے دالبندین پرنس فہد ہسپتال لایا گیا ڈاکٹر نصر من اللہ نے انھیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا حادثے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں