گنی بساؤ کے وزیراعظم اور کابینہ کے تین وزراء کورونا وائرس کا شکار

گنی بساؤ:گنی بساؤ کے وزیر اعظم نونو گومس اور ان کی کابینہ کے تین وزرا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے بیان کے مطابق انھیں دارالحکومت بساؤ کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کیا گیا ہے اور ایسا ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا۔مغربی افریقہ کے اس ملک میں 70 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے لیکن وزیر صحت کے مطابق وائرس کی منتقلی کی شرح بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں