سول ملیشیا سے ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنا ہے، شیخ رشیداحمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ بیوقوف اپوزیشن میں نے نہیں دیکھی، کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل کر رکھ دوں گا۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے علاوہ جس کو سیکیورٹی چاہیے، وہ بتائے۔انہوں نے کہا کہ ہاسٹل میں یہ انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار لے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا میں اس سے زیادہ بے وقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں