لیویز فورس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے، عارف محمد حسنی

دالبندین(جی این ایم)رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف محمد حسنی نے چاغی کے امن و امان کی بد ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ چاغی میں لیویز فورس خود چوروں کی معاونت کرکے سہولت کاری کا رول پلے کررہا ہے۔ گذشتہ رات ڈاکوں کے ریت میں پھنسے ہوئے گاڑی کو لیویز اہلکاروں نے دھکا دے کر نکالا جس کا مقصد یہی ہے کہ لیویز فورس ڈاکوں کا پارٹنر بن چکا ہے۔ تحصیلدار نوکنڈی اور نوکنڈی لیویز فورس ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گردی جنگل میں کس قدر لیویز فورس لوٹ مار کا بازار گرم کرکے افغان مہاجرین کو زدو کوب کرکے لوٹ رہا ہے اس کا جھلک گذشتہ دنوں پہلی بار تاریخی ہڑتال کے صورتحال میں دیکھ لیا گیا۔ نالائق ڈپٹی کمشنر چاغی و اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی نااہلی کی وجہ سے سارے انتظامیہ سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے لیویز فورس پہلی بار برائے راست قبائلی فسادات کے فروغ کے لیے کچھ لوگوں کی ایما پر استعمال کیا جارہا ہے۔ آج ڈپٹی کمشنر چاغی و اسسٹنٹ کمشنر دالبندین سمیت جو بھی آفیسران نے بھتہ خوری و بدتمیزی کا رواج قائم کرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے عنقریب ان تمام ٹولے کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ چاغی کے عوام جس کرب سے گزر رہے ہیں اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے انشا اللہ ان تمام ٹولوں کو ان کے کرتا دھرتاوں کا حساب دینا پڑے گا۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے بہت جلد صورتحال تبدیل ہوگا عوام پھر سے سکون سے رہ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں