ماضی کے معروف ریسلر ریزر رامون 63 سال کی عمر میں چل بسے

ماضی میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریزر رامون کے نام سے مشہور ریسلر اسکاٹ ہال 63 سال کی عمر میں چل بسے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے بتایا گیا کہ ہال آف فیم ریسلر اس وقت چل بسے جب لائف سپورٹ کو خاندان کی آمد کے بعد ہٹا دیا گیا۔اسکاٹ ہال کو لائف سپورٹ پر اس وقت رکھا گیا تھا جب کولہے کی سرجری کے دوران بلڈ کلاٹ کے باعث انہیں بیک وقت کئی ہارٹ اٹیکس کا سامنا ہوا۔اسکاٹ ہال نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1984 میں کیا گیا اور متعدد اداروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد 1981 میں ڈائمنڈ اسٹڈ کے نام سے ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ میں شمولیت اختیار کی۔ڈبلیو ڈبلیو ای میں وہ 4 بار انٹر کانٹینٹل چیمپئن رہے اور انہیں اس کمپنی کی ‘نئی جنریشن’ کے چند بہترین اسٹارز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ان کے کیون نیش، بریٹ ہارٹ، شان مائیکلز سے مقابلے بہت زیادہ مقبول ہوئے بالخصوص ریسل مینیا 10 اور سمر سلیم 1995 میں شان مائیکلز کے ساتھ لیڈر میچز کو آل ٹائم کلاسیک تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں