بی اے پی جلد عدم اعتماد پیش کریگی، ظہور بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی فیصلہ کن اکثریت اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ بلوچستان میں انتظامی اور مالی بریک ڈاؤن ہونے سے پہلے اس برائے فروخت حکومت کو گھر بھیجا جائے، آئینی طور پر عدم اعتماد پیش کرنے پر وقت کی کوئی قدغن نہیں، عوام کو جلد خوشخبری دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں