جناح اسپتال کراچی میں 4 روز بعد بھی پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی
کراچی کے جناح اسپتال میں پانی کی جزوی بحالی سے آپریشن اور ڈائیلیسز تو شروع کردیے گئے ہیں تاہم اب بھی کئی واڈز کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔جناح اسپتال میں آج چوتھے روز بھی پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہونے سے کئی واڈز میں زیرعلاج مریض اور ان کے تیماردار پریشان ہیں۔ کچھ واڈز کے واش روم میں تاحال پانی موجود نہیں۔گزشتہ روز واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کے باعث آج اسپتال میں انتہائی ضرری آپریشنز اور ڈائیلیسز کیے جارہے ہیں۔جناح اسپتال کی اسٹاف کالونی بھی پانی سے تاحال محروم ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے شام کے بعد پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اسپتال میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ جناح اسپتال میں کوئی ا?پریشن پانی نا ہونے سے نہیں رکا، پانی کی سپلائی بحال ہے، پانی کی لائن میں کام چل رہا تھا،اس دوران ٹینکرز سے اسپتال کو پانی سپلائی کیا جارہا تھا۔


