کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی خاتون ڈاکٹر نے خود کشی کر لی

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک کے اسپتال کی ایمرجنسی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی ہے جس کی خودکشی کے اصل اسباب اب تک سامنے نہیں آ چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر لورنا برین اپنے خاندان کے ہمراہ رہ رہی تھیں۔خاتون ڈاکٹر کرونا وائرس کے شکار افراد کو بچانے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کر رہی تھیں اور پھر خود بھی اس وائرس کا شکار ہوگئیں لیکن وہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ لورنا برین کے والد ڈاکٹر فلپ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے اپنا فرض نبھانے کی کوشش کی اور اسی نے اس کی جان لے لی۔ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کیوں کی؟خاتون ڈاکٹر کے خاندان، پولیس اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہوگئی تھیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ 6 اپریل کو غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ زگونزالیز نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی تھی۔اس طرح کورونا کے باعث پھیلی خوف و ہراس کی وجہ سے اب تک متعدد افراد نے اپنی جان لے لی ہے جو ماہرین صحت کے مطابق خطرناک ہے۔ کورونا نے اب تک دنیا بھر سے 2لاکھ سے زیادہ افراد کو لقمہ اجل بنا دیاہے جبکہ مہلک وبا کی وجہ سے مرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کورونا کے باعث معاشی تباہی کا سامنے کرنے کے بعد باز ملک نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے یہاں لاک ڈاؤن کو ختم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں