عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر جلد خوشخبری دیں گے، ظہور بلیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ظہور بلیدی کا کہنا تھاکہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کی فیصلہ کن اکثریت اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ بلوچستان میں انتظامی اور مالی بریک ڈاو¿ن ہونے سے پہلے اس برائے فروخت حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر عدم اعتماد پیش کرنے پر وقت کی کوئی قدغن نہیں، عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے وفاق میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے جس پر 27 مارچ کے بعد ووٹنگ کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں