پاکستان نے او آئی سی سے بھارت میں اسلام دشمنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

نیویارک : پاکستان نےبھارت میں بڑھتےاسلام دشمن واقعات پراوآئی سی کوآگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارت میں بڑھتی اسلام دشمنی کا نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) ممالک کو خطوط ارسال کردیے، جس میں او آئی سی کو ہندو انتہا پسندآر ایس ایس،بی جے پی کی سیاست سےآگاہ کیا۔منیراکرم نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان اورمال کوشدیدخطرات لاحق ہیں، بھارت ریاستی دہشتگردی،انتہاپسندرویےسےمسلم شناخت کے خاتمے پر تلا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارت میں بڑھتی اسلام دشمنی کا نوٹس لے۔یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کو کروناوائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، مسلمانوں کو انسانی بم قرار دے کر ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر اسلام سے نفرت کے عنوانات کی بھرمار ہے، کروناوائرس کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی خطرناک ہے، ہندوتوا نظریے کے طویل مدتی نتائج انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔خیال رہے امریکی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے الزامات کا سامنا ہے، اس امتیازی سلوک کے باعث مسلمان کورونا کا آ سان شکار بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں