بلوچستان:پہلے مقامی صحافی میں کوروناو ائرس کی تشخیص

بلوچستان میں پہلے صحافی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں ائیسولیٹ کر لیا ہے۔ جبکہ مقامی صحافی کے گھر والوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کے نتائج کل آئیں گے۔ صحافی سے رابطہ کرنے پر پتا چلا کہ انہوں نے گلے میں خراش محسوس کی تھی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں