افغانستان؛طالبان کے حملے میں 5حکومتی حمایت یافتہ افراد جاں بحق

کابل:تفصیلات کے مطابق طالبان کے ایک حملے میں لالاگزار گاؤں میں حکومتی حمایت یافتہ تقریبا 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں، سرکاری حکام کا کہناہے کہ طالبان کے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا ہے جس کے بعد وہ پسپا ہونے پر مجبور ہوئے جبکہ حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ابھی تک حکومتی سطح پر مزید معلومات آنے کو ہیں جبکہ اب تک اطلاعات کے مطابق طالبان کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے ان علاقوں میں کئی مقامی افرادنے طالبان کے خلاف بندوق اٹھایا ہے اور حکومت کے ساتھ ملکرطالبان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں