سندھ ہاؤس میں گھوڑے گدھے جمع ہیں, عمران اسماعیل

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں گھوڑے گدھے جمع ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 20 ایم این ایز خرید کر حکومت تبدیل کی جائے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے خاموش ہیں، منڈی لگی ہوئی ہے الیکشن کمیشن کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس سندھ میں گورنر راج سمیت دیگر آپشنز موجود ہیں، او آئی سی کے اجلاس کے بعد بحران ختم ہو جائے گا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ آزاد امیدوار کو ساتھ ملانے کا حق ہے، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری تینوں نشانے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں