نیازی کے مسلح شیرو سندھ ہاؤس پرحملہ کرکے لاشیں گرانا چاہتے تھے، سعید غنی

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملہ کے خلاف پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ڈویژنل وصوبائی رہنماؤں نے کہاہے کہ سیلیکٹڈ نیازی کے مسلح شیرو سندھ ہاؤس پرحملہ کرکے لاشیں گرانا چاہتے تھے، حملہ عمران خان اورشیخ رشید کی ایما پرکیا گیا، اسلام آباد پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، سندھ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سازش ناکام بنائی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد واقعہ کی ایف آئی آر میں عمران خان، شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے حملہ آورایم این اے کے نام شامل کیے جائیں۔ یہ مطالبہ وزیر اطلاعات ومحنت سندھ و پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وپیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی، پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، صوبائی وزیر شہلا رضا، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان، شاہینہ شیرعلی، سلمان عبداللہ مراد، خلیل ہوت دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرزا مقبول سردار خان، ذوالفقار قائمخانی، علی احمد جان،قاضی بشیرایڈوکیٹ، شکیل چوہدری، عابد ستی، سردارنزاکت، اسلم سموں مشتاق مٹو،راشد خاضخیلی سمیت کراچی کے تمام اضلاع کیکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر سعیدغنی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیازی سلطنت اور نیازی حکومت کا خاتمہ دیکھ کروفاقی وزراء دھمکیوں جبکہ نیازی کے شیروخون خرابے پراترآئے ہیں،عوامی مارچ میں کارکنان نے بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد تک پرامن مارچ کیا،سندھ ہاس پر عمران کے شیرو سازش کے تحت حملہ آورہوئے،ہم ان کو ٹریلر دیکھانے کیلیے آج جمع ہیں،بلاول بھٹو نے حکم دیا تو جواب بھی دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 35 سے 40 عمران کے شیرو سندھ ہاس پرحملہ آورہوئے جو بزدلانہ حرکتیں کرکے پیپلزپارٹی کوخوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے رہیکراچی کے دو ایم این اے ان کی قیادت کررہے تھے۔ سعید غنی نے کہاکہ سندھ ہاس پرحملہ کرکے سیلیکٹیڈ عمران نیازی لاشیں گراچاہتا تھا،اسلام آباد میں سندھ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے سازش ناکام بنایا،وہ عمران خان اور شیخ رشید کے کہنے پر حملہ آورہوئے تھے،اسلام آباد پولیس کے سامنے شیروسندھ ہاس پرحملہ اورہوئے تھے،شہباز گالی تھانہ سے دونوں ایم این اے کو جاکرچھڑالایا،اسلام آباد پولیس نے کس کے کہنے پر ان کو چھوڑا،جواب دیا جائے،عمران خان اور شیخ رشید کا نام سندھ ہاس حملہ کی ایف آئی آر میں درج ہونا چاہیئیدونوں ایم این اے کے نام ایف آئی آر میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے بعدعمران خان پر پاگل پن کے دورے پڑرہے ہیں،عمران کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں نیازی کو اب پتہ چلا کہ آصف علی زرداری کیا ہے،اب کہتا ہے کہ آصف علی زرداری میری بندوق کی نوک پر ہے،اب عمران خان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکے گی،کوئی معجزہ ہی نیازی کا اقتدار بچا سکتا ہے،اگر رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ بنا تو عمران کا پورا ٹبر جیل جائے گا،دوسروں کوچورکہنے والا نیازی سب سے بڑا چور خود ہے،عمران خان تیرا شو مک گیا ہے،رخصتی قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں