ایس ایس پی لسبیلہ کی کارروائی، ٹرک مالکان نے قومی شاہراہ بلاک کردی

لسبیلہ (انتخاب نیوز) ایس ایس پی لسبیلہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرگئے ڈپٹی کمشنر بن کر دیگر محکموں میں مداخلت کرنے لگے محکمہ جنگلات کے تمام تر قانونی ضوابط پورے ہونے باوجود لکڑیوں سے لوڈ ٹرکوں کو روک لیا ٹرک مالکان نے احتجاجا قومی شاہراہ بلاک کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے ایس ایس پی لسبیلہ پولیس اپنے اختیارات سے تجاوز کرگئے ہیں اتوار کی رات کو لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے محکمہ جنگلات کے تمام تر قانونی ضوابط پورے کرکے لکڑیاں لوڈ کرکے جانے والے ٹرکوں کو ایس ایس پی لسبیلہ نے وندر کے قریب رکوادیا جس پر ٹرک مالکان نے ایس ایس پی لسبیلہ کی بدمعاشی کے خلاف احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردیا جس سے مسافروِں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. ٹرک مالکان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس محکمہ جنگلات کے تمام تر قانونی دستاویزات موجود ہیں پھر بھی اگر کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہے تو ہمیں روکنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو ہے ایس ایس پی کا کام علاقے کی امن و امان بحال رکھنا ہے لکڑیوں کی گاڑیوں کو پولیس کا کام نہیں ایس ایس پی لسبیلہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے عزت دار شہریوں کو پریشان کررہے ہیں ہم تمام تر قانونی ضوابط پورے کرکے لکڑیاں لیجا رہے ہیں اسکے باوجود ایس ایس پی لسبیلہ ہمیں بار بار تنگ کررہے ہیں.لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی پولیس کے اس اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اپنے محکمے میں بہتری کہ بجائے دوسرے محکموں میں مداخلت کررہے ہیں حب سمیت لسبیلہ بھر میں چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے شہری غیرمحفوظ ہوتے جارہے ہیں مگر ایس ایس پی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی جو کہ لمہ فکریہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں