مولویوں نے ووٹ کیلئے مذہب کو فروخت کیا، فواد چودھری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولویوں نے ووٹ کیلئے مذہب کو بیچنے کے سواکیا کیا؟ مولانا فضل الرحمان بتائیں ہمیشہ اسلام کے نام پر ووٹ لیا لیکن اسلام کیلئے کیا کام کیے؟اپوزیشن کی تمام کوششیں پاکستان کے مفادات کو زد پہنچانے کی ہیں، عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر حماد اظہر اور بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہان تک آج اپوزیشن کو اجلاس نہ بلانے کی تکلیف ہے، آج اجلاس نہیں ہوا تو 25 مارچ کو ہوجائے گا، مجھے بتائیں جتنی مہم اوآئی سی کے خلاف موجودہ اپوزیشن نے چلائی ہے، اس قدر تو انڈیا نے نہیں چلائی ہوگی۔مولانا فضل الرحمان بتائیں اسلام کے نام پر ووٹ لیا لیکن اسلام کیلئے کیا کیا ہے؟ عمران خان نے عالمی دنیا میں اسلامو فوبیا سے متعلق مہم کھڑی کی اور اسلامی فلاحی مملکت کیلئے آگے بڑھ رہا ہے،مولویوں نے دین فروشی کے سوا کیا کیا ہے؟ ان مولویوں نے ووٹ کیلئے مذہب کو بیچنے کے سوا کیا کیا ہے؟ اوآئی سی کانفرنس کی سال پہلے تاریخ طے ہوئی ہیں۔اپوزیشن کی تمام کوششیں پاکستان کے مفادات کو زد پہنچانے کی ہیں، عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے۔


