خضدار، احساس پروگرام کی رقم کے حصول میں خواتین کو پریشانی کا سامنا
خضدار (انتخاب نیوز) مشکے میں احساس پروگرام کے حوالے سے خواتین کوبے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے جہاں دھکم پیل اور کئی کئی گھنٹے تک خواتین کو انتظار کرنا پڑتا ہے اس سلسلے میں خواتین کے لئے کوئی انتظار گاہ بھی نہیں ہے جب کہ احساس پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے والا عملہ بھی محدود ہے۔ سیاسی و سماجی اور قبائلی رہنماء میر محمد امین شاہوانی حاجی محمد حسن قومی ماسٹر محمد حسن ھبیوانی میر محمد اقبال بزنجوجمعیت علمائے اسلام آواران کے امیر حافظ محمد اشرف سمالانی میر طیب سمالانی میر محمد رمضان محمد حسنی نے کہاہے کہ احساس پروگرام کی رقم کو مشکے گجر میں آسانی کے ساتھ تقسیم کرنے کے لئے مزید سہولیات پیدا کیئے جائیں تاکہ دو ر دراز علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے احساس پروگرام کے سینٹرز کو وسعت دی جائے اور خواتین کے لئے سہولیات پیدا کی جائیں۔


