ریکوڈک میں دس ہزار افراد کو روزگار اور نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دینگے، مارک برسٹو

نوکنڈی (انتخاب نیوز) چیف ایکزیکٹیو آفیسر (سی ای او)بیرک گولڈ مارک برسٹو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کے آغاز سے بلوچستان اور بلوچ قوم کو روزگار کے مواقع اور اس خطے میں معاشی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی بیرک گولڈ بلوچستان اور بالخصوص ضلع چاغی کی ترقی کی خواہاں ہے خطے کے لوگوں کو ساتھ لے کر منصوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی میں قبائلی عمائدین،سول و فوجی آفیسران،سیاسی و سماجی اور مختلف مکاتب فکر کے شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کل کا دن ہمارے لئے اور خصوصا بلوچستان اور نوکنڈی کے لوگوں کے لیے خوشی کا دن تھا جب ریکودیک منصوبے کے معاہدہ پر دستخط ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ اس خطے میں لوگوں کے معیار زندگی بلند کرنے، روزگار کے مواقع، کاروباری حلقوں کو منصوبے کے ساتھ جوڑنے اور ترقی دلانے میں کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ منصوبے پر دس ہزار لوگوں کی ضرورت ہوگی جن کو باعزت روزگار ملنے سے خطے میں ترقی کا دور دورہ ہوگا انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کی ترقی کیلئے ہمارے پاس وسیع پلان ہے سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کریگے تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں علاقے کے لوگوں کو ساتھ لے کر ترقی دلانے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا منصوبے کیلئے نوجوانوں کو ٹرینڈ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ منصوبے کیساتھ خطے کے تمام لوگوں کو شراکت داری کا خواہاں ہے تاکہ منصوبہ میں ہر کوئی اپنا حصہ داری ڈال کر کامیابی کیلئے محنت و کوشش کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور بلوچستان کی شراکت کاری میں منصوبے کو شروع کرکے پورے خطے میں معاشی انقلاب برپا کریں گے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ میں تک عمل ہے جس سے بلوچستان کے لوگ اور بلوچ قوم بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ نوکنڈی کے شہریوں کو اپنے گھر افراد سمجھتا ہے انکی فلاح وبہبود اور ترقی بیرک گولڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر میراعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ اس خطے کے لیے اکنامک گیم چینجر ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے شروع ہونے سے علاقے میں سات آٹھ ہزار مستقل اور تقریبا پچیس ہزار بالواسطہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے سے روزگار کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پروکیورمنٹ کے مواقع پیدا ہونے کی وجہ سے کاروباری حضرات کنٹریکٹرز، مقامی فرم بھرپور فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے انویسٹ ہوجائیں گے جس سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد نوکنڈی اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیے اور دو رکعات شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے میراعجاز خان سنجرانی نے مشورہ دیا کہ چونکہ علاقے میں نوجوان آبادی 65 فیصد کے لگ بھگ ہے لیکن تعلیم کے مواقع نہ ہونے اور غربت کی وجہ سے یہ انسانی وسائل ضائع ہو رہے ہیں اس لئے علاقے میں ایک منرل یونیورسٹی کا قیام نہ صرف انسانی وسائل کی فروغ کے لئے ضروری ہے بلکہ خود پروجیکٹ کو ترقی تربیت یافتہ افراد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے پروجیکٹ کے ذمہ داروں سے کہا کہ اس علاقے میں صحت کی سہولیات ناپید ہیں اور مریضوں کو یہاں سے 600 کلومیٹر دور کویٹہ لے جانا پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے نوکنڈی میں ایک سہولت سے لیس اسپتال کا قیام بھی عمل میں آئے انہوں نے کہا کہ ریکودیک کو معاشی تبدیلی کا عظیم پیش خیمہ اس لیے قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ پروجیکٹ سے ٹیکس اور شئیرز کی مد میں صوبے کے ریونیو بڑھے گی انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے جو کام ہوگا اس میں مقامی لوگوں کی شراکت داری ضروری ہے تاکہ ترقی کا عمل پائیدار اور علاقے کی حقیقی ضروریات کے مطابق ہوں انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں مزدوروں سے لے کر بلائی پوسٹوں تک مقامی لوگوں کو ترجیح اور فوقیت دینا چاہیے انہوں نے منصوبے کو شروع کرنے پر اس مسئلے کو حل کرنے سے وزیراعظم پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف وزیراعلی بلوچستان پاکستان اور کمانڈر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اس موقع علاقائی عمائدین حاجی عرض محمد بڑیچ،میر رحمان بلوچ ملک لیاقت محمد زئی نے سی ای او سے منصوبے اور انکی جانب علاقے کی ترقی میں کردار پر سوالات کیے جس پر انہوں نے شرکا کے اطمینان بخش جواب دے کر کہا کہ بیرک گولڈ کی اولین ترجیح ترقی یافتہ نوکنڈی ہے جسے ایک ماڈل شہر بناکر دم لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں