کراچی: مولانا فضل الرحمان کی ایم کیو ایم کے عارضی مرکز آمد
کراچی: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان کی بہادر آباد میں ایم کیوایم قیادت سے ملاقات جاری ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔بہادرآباد پہنچنے پر صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کارکنان اسلام آبادلانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، اب ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلیمیں داخل ہوچکی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد تقی عثمانی اور جے یوپی کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی تھی۔
Load/Hide Comments


