پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا

کراچی:پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک اورفلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) صفدرعلی کورونا کی زد میں آگیا۔ صفدرعلی کا تعلق قومی ایئرلائن کے لاہوربیس سے ہے۔ صفدروطن واپس لانے والی پروازپرڈیوٹی پرمامورتھا جودودن قبل لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا۔صفدرعلی پی آئی اے کے ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرفضائی میزبان کواسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے عملے میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں