ذاتی، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،چوہدری شجاعت حسین
لاہور:مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے ۔چوہدری شجاعت حسین کا یوم پاکستان کے موقع پر قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انسانیت پر لاحق انتہا پسندی، غربت کے خطرات پر قابو پانا ہوگا، ذاتی، سیاسی، جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مسلح افواج اور دفاعی اداروں کی ملکی بقاء کے لیےقربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کےشانہ بشانہ ہے۔
Load/Hide Comments


