کراچی، شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے پر بیوی کی خودکشی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے پر بیوی نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون نے شوہر کے سعودی عرب سے واپس نہ آنے کی وجہ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔پانچ بچوں کی ماں نے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے وطن واپسی سے انکار پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔منگھو پیرآباد تھانے کی پولیس کے مطابق ڈبلیو بائیس اسٹاپ کے قریب میں واقع مکان سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کی شناخت 32 سالہ وفا زوجہ رفیق کے نام سے ہوئی۔خاتون کے دیور کے مطابق اس کی بھابھی 5 بچوں کی والدہ تھی اور اس کا بھائی گذشتہ تین سال سے سعودی عرب کے شہر دمام میں اقامے کے بغیر موجود ہے اس لیے وہ پاکستان نہیں آ سکتا تھا۔بھابھی کی جانب سے مسلسل ضد کی جا رہی تھی کہ بھائی پاکستان آئیں، آج بھی بھائی اور بھائی کی کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اس دوران بھائی نے فوری پاکستان آنے سے انکار کیا جس پر بھابھی نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں