تربت، 4 طالبعلموں کو لاپتا کرنے کیخلاف احتجاجاً شاہراہ بند

تربت (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے شاپک کے مقام پر چار طالب علموں کی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ کرنے کیخلاف رہائشیوں نے شاہراہ بند کردی۔ بلوچ طالبعلموں نے ہائی وے کو مکمل طور پر بند کردیا جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔ مظاہرین احتجاج کے دوران طالب علموں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں