بلوچستان میں نقل کی روتھام کے لیے امتحانی مراکز میں ایمرجنسی سینٹر قائم
سبی (انتخاب نیوز) نقل کی روک تھام اور بلوچستان بھر میں امتحانی مراکز میں شکایات کے ازالہ کے لیے ایمرجنسی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جو بروقت شکایات کا ازالہ کررہے ہیں۔ کنٹرولر بلوچستان سیکنڈری ایجوکیشن امتحانات شوکت علی سرپراہ کا سبی میں مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ دورے کے دوران سینٹرز سپرنٹنڈنٹ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کنٹرولر بلوچستان شوکت علی سرپراہ نے سبی میں ہونے والے سیکنڈری ایجوکیشن امتحانات کے مختلف سینٹرز کا دورہ کیا، نقل کی روک تھام اور سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ شوکت علی سرپراہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ نقل جیسی لعنت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے نقل سے پاک معاشرہ ہی ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتاہے آج اگر ہم اس جگہ پت ہیں تو ہمارے محنت کا نتیجہ ہے محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی محنت کرکے پاس ہونےوالا ایک دن کسی اچھے مقام پر پہنچے گا انہوں نے امتحانی حال میں بھی طلبا وطالبات سے نقل جیسی ناسور کے خاتمے کی درخواست کی اعر کہا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دےکر کامیابیاں حاصل کریں انہوں نے سینٹرز میں موجود سینٹرز سپرنٹنڈنٹ سے امتحانی مراکز کے مسائل بھی دریافت کیے جو کہ بہتر طریقے سے بغیر کسی شکایات کے جاری تھے۔ شوکت علی سرپراہ نے بتایا ہے کہ پورے بلوچستان میں ایک لاکھ ستر ہزار سے ذائدطلبا وطالبات امتحان میں حصہ لے رہے ہیں جن کے لیے گیارہ ہزار پانچ سو کے قریب سپر وائزر تعینات کیے ہیں ہر سینٹرز میں پولیس کے جوان بھی تعینات ہیں تا کہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہ ہو انہوں نے کہا کہ پہلی بار بلوچلوچستان میں امتحانات کی مانیٹرنگ اور سینٹرز کے مسائل کے فوری حل کے لیے کنٹرول روم اور ایمرجنسی سینٹرز قائم کیے گے ہیں جن کی نگرانی وزیر تعلیم بلوچستان میرنصیب اللہ خان مری اور سیکرٹری ایجوکیشن خود کررہے ہیں۔


