سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کاآغاز وزیرداخلہ کے احکامات موصول ہونے پر کیاگیا، سائبرکرائم ونگ کے افسران کو دفاتر میں طلب کرلیا گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاو¿نٹس اور پیجزکی چھان بین جاری ہے ، تحقیقات کا آغاز درخواست نہیں وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزموادپھیلانے والے اکاو¿نٹس کی تعداد کا پتہ چلایا جارہا ہے، فوج، عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں