ینگ ڈاکٹر ز کا گرفتاری کیخلاف ہسپتالوں کا بائیکاٹ، تمام سروسز بند کرنے کا اعلان
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) بلوچستان نے دھرنے پر بیٹھے درجن سے زائد ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف ایمرجنسی سروسز بند کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بند کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں تمام سروسز بند کردیئے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور آل پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کی جانب سے جاری تھا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پولیس نے دھرنے میں شریک ایک درجن سے زائد ڈاکٹرز کو گرفتار کرکے بجلی روڈ تھانے منتقل کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف پرامن دھرنا دیئے ہوئے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، حکومت ڈاکٹرز کے تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بجائے انہیں جان بوجھ کر احتجاج پر مجبور کررہی ہے اس لئے انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے دروازے بند کردئیے اور صوبے کے تمام ہسپتالوں میں تمام سروسز معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔


