شہباز شریف اور بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاﺅس کی لفٹ میں پھنس گئے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاﺅس کی لفٹ میں پھنس گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاس سے باہر آتے ہوئے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری لفٹ میں پھنس گئے۔لفٹ میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ اور دیگر افراد بھی موجود تھے، گنجائش سے زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے تمام افراد دو سے تین منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔دوسری جانب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین باہر کھڑے لفٹ کھلنے کا انتظار کرتے رہے، لفٹ میں پھنسے رہنے کے کچھ دیر بعد شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر افراد باہر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں