وائٹ ہاؤس نے مودی کوان فالو کرنے کی وضاحت کردی

نیویارک:وائٹ ہاؤس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووِند کے اکاؤنٹس کو ’ان فالو‘ کرنے کی وضاحت کردی۔عرب خبررساں ادارے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے کسی ملک کے دورے کے دوران اس کا ٹوئٹر ہینڈل (اکاؤنٹ) میزبان ملک کے اہم حکام کو ایک خاص مدت کے لیے فالو کرتا ہے۔ٹوئٹر پر فالو کرنے کا مقصد میزبان ملک کے حکام کی جانب سے صدارتی دورے کی حمایت میں کیے گئے پیغامات ریٹوئٹ کرنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں