لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس آف مسنگ پرسن بلوچستان کی جانب سے لاپتہ افراد زاہد بلوچ، اسد بلوچ، کبیر بلوچ، عطاءاللہ، مشتاق بلوچ، ڈاکٹر جمیل، نسیم کھیتران، شاہ زین کھیتران، نعمت اللہ نیچاری، فیاض علی، راشد، آصف اور دیگر کی عدم بازیابی کیخلاف ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاج میں شریک مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی و جبری گمشدگیوں کے روک تھام کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


