ایک سال میں ہزاروں سرکاری اسامیاں ختم کردی گئیں، رپورٹ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے گزشتہ سال 2757گریڈ 1تا 16کی آسامیاں ختم کیں جو کہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی سفارش پر ختم کی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی 2646آسامیوں سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ کی 39وزارت مذہبی امور 1اور وفاقی تعلیمی بورڈ کی 28آسامیاں ختم کی گئیں ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 20قومی کونسل سماجی بہبود کی 8آسامیوں سمیت پبلک ایڈمنسٹریشن تحقیقی سینیٹرز کی 15آسامیاں ختم کی گئیں ہیں، وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اپنا جواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آسامیاں ایک سال سے خالی تھیں جنہیں ختم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں